سرگودھا میں شدید دھند کے باعث،ٹرک کھائی میں گر گئی،14 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

Date:

سرگودھا میں شدید دھند کے باعث پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل کوٹ مومن کے علاقے گلہ پور بنگلہ کے قریب 23 افراد ایک منی ٹرک میں سوار ہو کر سفر کر رہے تھے کہ شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے پر منی ٹرک بے قابو ہو کر سڑک سے اتر گیا اور خشک نہر میں جا گرا۔

حادثے کے نتیجے میں ٹرک کے نیچے دب کر 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور شدید زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا، جہاں دورانِ علاج مزید 7 افراد جانبر نہ ہو سکے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے، 5 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار تمام افراد ایک جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے، جس کے باعث علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان کی منفرد اسٹریٹیجک حیثیت وسطی ایشیا کی اقتصادی ترقی کا محور

پاکستان نے اپنے منفرد جغرافیائی محل وقوع کی بدولت...

آئی ایم ایف: پاکستان کے بجلی کے ٹیرف میں ممکنہ تبدیلیوں پر بات چیت جاری

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے تصدیق کی...

امریکہ میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں بھارتی اہلکار ملوث، ہوشربا انکشاف

امریکہ میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل...

اڈیالہ جیل میں قیدبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کراوادی گئی

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم  کی ان کے...