ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلادیش بھارت نہ جانے کی صورت میں متبادل ٹیم شامل کی جائے گی

Date:

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر بنگلادیش کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جا سکتی تو اس کی جگہ متبادل ٹیم کو شامل کیا جائے گا۔

کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق آئی سی سی نے یہ فیصلہ بورڈ ممبرز میٹنگ میں کیا، جس میں بھارت میں کھیلنے کے حوالے سے بنگلادیش کے معاملے پر بحث ہوئی۔ اجلاس میں ووٹنگ کے ذریعے فیصلہ کیا گیا کہ اگر بنگلادیش ٹیم نہیں بھیجی گئی تو نئی ٹیم شامل کی جائے۔

آئی سی سی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ (BCB) کو بھارت جانے سے متعلق فیصلہ کرنے کے لیے ایک روز کا مزید وقت دے دیا ہے تاکہ حکومت اور بورڈ اپنی پوزیشن طے کر سکیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اکثریتی ارکان نے متبادل ٹیم کو شامل کرنے کے حق میں ووٹ دیا، اور یہ اقدام ٹی20 ورلڈ کپ کے شیڈول اور مقابلوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مانسہرہ سے چلاس موٹروے میں کیا کچھ شامل ہوگا؟

وفاقی وزیر کو اجلاس کے دوران ملک میں جاری...

امریکی ارکان کانگریس نے ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کی قرارداد منظور کردی

امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان میں ایران کے خلاف...