اسلام آباد خودکش دھماکہ: وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بسنت کی تمام تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان

Date:

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے افسوسناک خودکش دھماکے کے پیشِ نظر وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کل بسنت کے موقع پر اپنی تمام مصروفیات اور تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ لبرٹی اسکوائر پر منعقد ہونے والا میگا بسنت شو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دکھ اور غم کی گھڑی میں خوشیوں کی تقریبات مناسب نہیں۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت قوم کے متحد ہونے کا ہے اور خوارج و ان کے سہولت کاروں کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خوارج پر کسی قسم کی رحم یا نرمی نہیں برتی جائے گی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

سیاسی و عوامی حلقوں نے وزیرِاعلیٰ کے اس فیصلے کو قومی یکجہتی اور شہداء کے ساتھ اظہارِ یکجہتی قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو سراہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مہاراشٹر میں وین اور سیمنٹ مکسر کے درمیان خوفناک حادثہ، 11 افراد جاں بحق

بھارتی ریاست مہاراشٹراکے ضلع تھانے میں ایک افسوسناک ٹریفک...

امریکا اور ایران کے مذاکراتی وفود رواں ہفتے اسلام آباد واپس آئیں گے،رائٹرز کا دعویٰ

عالمی خبر ایجنسی  رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ...

چین کی بیرونی تجارت کا مضبوط آغاز، پہلی سہ ماہی میں 15 فیصد اضافہ

چین کی بیرونی تجارت نے رواں سال کی پہلی...