پاکستانی ہونا جرم بن گیا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یو اے ای کے اوپنر محمد زوہیب کو بھارت سے وطن واپس بھیج دیا گیا

Date:

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کرکٹ ٹیم کے اوپنر محمد زوہیب کو بھارت سے وطن واپس بھیج دیا گیا۔

محمد زوہیب کا مؤقف ہے کہ انہیں پاکستانی نژاد ہونے کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا اور ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کیا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹیم مینجمنٹ کے بیشتر ارکان کا تعلق بھارت سے ہے اور انہیں پاکستانی ہونے کی وجہ سے ٹیم سے نکالا گیا۔ کرکٹر نے اماراتی کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔

دوسری جانب اماراتی کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محمد زوہیب کو نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر بھارت سے دبئی واپس بھیجا گیا۔ بورڈ کے مطابق معاملے کی مزید تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی اور فی الحال اس پر مزید تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

حکیم لوہا پاڑ پھر خبروں میں، پانچویں شادی کرلی

اطلاعات کے مطابق حکیم شہزاد نے مبینہ طور پر...

کوہاٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

تھانہ لاچی کی حدود میں سی ٹی ڈی اور...