ڈکی بھائی اوراہلیہ سمیت ملزمان پر آن لائن جوئے کی تشہیر کے مقدمے میں فردِ جرم عائد

Date:

مقامی عدالت نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت دیگر ملزمان پر آن لائن جوئے کی تشہیر کے مقدمے میں فردِ جرم عائد کر دی۔

ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی، جس دوران سعد الرحمٰن، عروب جتوئی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تمام نامزد ملزمان پر فردِ جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے الزامات کو مسترد کر دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 23 فروری تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سعد الرحمٰن عرف ڈکی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں ان پر آن لائن جوا ویب سائٹس کی تشہیر اور پروموشن کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ہماری تمہاری کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف کا افغان طالبان رجیم کو واضح پیغام

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان...

دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان کی مبینہ جارحیت...

بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج 6 جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف 2 مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد سے بڑی عدالتی پیش رفت سامنے آئی...