ویب ڈیسک:ایرانی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 787 ہو گئی ہے۔

ہلال احمر کے جاری کردہ بیان کے مطابق حملوں میں ملک کے 153 شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ان شہروں میں 500 سے زائد مقامات پر ایک ہزار سے زیادہ فضائی و میزائل حملے کیے گئے۔
امدادی ادارے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور طبی امداد کی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ مزید نقصانات اور جانی صورتحال سے متعلق معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔


