ایران امریکا جنگ کے اثرات:پاکستان کو قطر سے ایل این جی نہیں ملےگی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن

Date:

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق موجودہ جنگی حالات کے باعث پاکستان کو قطر سے ایل این جی کی فراہمی عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قطری کمپنی قطرگیس نے پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے کہ جنگی صورتحال کے خاتمے تک گیس کی سپلائی ممکن نہیں ہوگی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق مارچ کے مہینے میں قطر سے پاکستان کے لیے 8 ایل این جی کارگوز مقرر تھے، تاہم اب تک صرف 2 کارگوز ہی پاکستان پہنچ سکے ہیں۔ باقی 6 کارگوز جو 7، 11، 12، 16، 20 اور 21 مارچ کو آنے تھے، وہ موجودہ صورتحال کے باعث نہیں پہنچ سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس صورتحال میں پاکستان کو دستیاب ایل این جی کو برقرار رکھنے کے لیے لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑے گی، تاکہ 20 سے 21 مارچ تک گیس کی دستیابی برقرار رکھی جا سکے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اس کمی کے باعث پاکستان میں صنعتی سیکٹر سمیت دیگر شعبوں کو ایل این جی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مہاراشٹر میں وین اور سیمنٹ مکسر کے درمیان خوفناک حادثہ، 11 افراد جاں بحق

بھارتی ریاست مہاراشٹراکے ضلع تھانے میں ایک افسوسناک ٹریفک...

امریکا اور ایران کے مذاکراتی وفود رواں ہفتے اسلام آباد واپس آئیں گے،رائٹرز کا دعویٰ

عالمی خبر ایجنسی  رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ...

چین کی بیرونی تجارت کا مضبوط آغاز، پہلی سہ ماہی میں 15 فیصد اضافہ

چین کی بیرونی تجارت نے رواں سال کی پہلی...