کوہاٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

Date:

تھانہ لاچی کی حدود میں سی ٹی ڈی اور کوہاٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ڈی پی او کوہاٹ شہباز الہٰی کے مطابق سکیورٹی اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ تھانہ لاچی کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد موجود ہیں اور کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی اور پولیس کی بھاری نفری نے مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کیا۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔

فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 6 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مہاراشٹر میں وین اور سیمنٹ مکسر کے درمیان خوفناک حادثہ، 11 افراد جاں بحق

بھارتی ریاست مہاراشٹراکے ضلع تھانے میں ایک افسوسناک ٹریفک...

امریکا اور ایران کے مذاکراتی وفود رواں ہفتے اسلام آباد واپس آئیں گے،رائٹرز کا دعویٰ

عالمی خبر ایجنسی  رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ...

چین کی بیرونی تجارت کا مضبوط آغاز، پہلی سہ ماہی میں 15 فیصد اضافہ

چین کی بیرونی تجارت نے رواں سال کی پہلی...