امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ رابطے، ممکنہ ملاقات پاکستان میں متوقع: جرمن وزیر خارجہ

Date:

برلن: جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان ویڈے فول نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ رابطے ہو چکے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کی تیاریاں جاری ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کی معلومات کے مطابق دونوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان جلد ملاقات متوقع ہے، جو بظاہر پاکستان میں منعقد ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ پیش رفت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ دونوں فریق کشیدگی میں کمی اور سفارتی حل کی جانب پیش رفت کے خواہاں ہیں۔ تاہم اس حوالے سے حتمی تاریخ اور مقام کا باضابطہ اعلان ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ ملاقات پاکستان میں ہوتی ہے تو یہ خطے میں پاکستان کے سفارتی کردار کو مزید مضبوط بنانے کا سبب بن سکتی ہے، جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں بھی اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مہاراشٹر میں وین اور سیمنٹ مکسر کے درمیان خوفناک حادثہ، 11 افراد جاں بحق

بھارتی ریاست مہاراشٹراکے ضلع تھانے میں ایک افسوسناک ٹریفک...

امریکا اور ایران کے مذاکراتی وفود رواں ہفتے اسلام آباد واپس آئیں گے،رائٹرز کا دعویٰ

عالمی خبر ایجنسی  رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ...

چین کی بیرونی تجارت کا مضبوط آغاز، پہلی سہ ماہی میں 15 فیصد اضافہ

چین کی بیرونی تجارت نے رواں سال کی پہلی...