موجودہ صورتحال میں مسلم امہ کا اتحاد مزید اہمیت اختیار کرگیا ہے، اسحاق ڈار

Date:

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں مسلم امہ کا اتحاد پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تمام ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام ناگزیر ہے۔

اسلام آباد میں چار ملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ تمام وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جنگ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں اور خطے میں کشیدگی کے جلد خاتمے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ مسائل کا حل صرف بات چیت اور مؤثر سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے، جبکہ امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اسحاق ڈار کے مطابق اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ایران اور امریکا دونوں نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ چین کے وزیر خارجہ کے ساتھ بھی ٹیلیفون پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جس میں خطے کی صورتحال اور امن کے قیام سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

توشہ خانہ کا نیا ریکارڈ سامنے آگیا،کس کس کو تحائف ملے؟

اسلام آباد میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری...

سرکاری افسران کے اثاثوں کی نگرانی کیلئے اے آئی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے سرکاری افسران کے اثاثوں اور...

پنکی کیس کراچی پولیس کے لیے ٹیسٹ کیس بن گیا، 869 مشتبہ نمبرز کا انکشاف

کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کہا ہے کہ...

معاہدہ نہ کیا تو ایران کو مکمل تباہ کر دیا جائے گا، ٹرمپ کی نئی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر...