ایران، امریکا مذاکرات کا کوئی شیڈول طے نہیں ہوا، تہران کی وضاحت

Date:

ایران کی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی بھی سطح کے مذاکرات کا کوئی شیڈول طے نہیں کیا گیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ ایرانی تکنیکی وفد رواں ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ کا دورہ کرے گا، تاہم اس دورے کا امریکی حکام کی ممکنہ موجودگی یا کسی دوطرفہ ملاقات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے تاحال حتمی معاہدے کے لیے باضابطہ مذاکرات کا آغاز نہیں کیا کیونکہ اس سے قبل مفاہمتی یادداشت کے بعض اہم نکات پر عمل درآمد ضروری ہے۔ ان کے بقول ان نکات پر پیش رفت اس وقت ایران کی اولین ترجیح ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے اور ایرانی درخواست پر دوحہ میں ملاقات متوقع ہے۔

بعد ازاں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر منگل کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایران کے ساتھ متوقع اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے تازہ بیان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ مذاکرات سے متعلق صورتحال مزید غیر واضح ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related