بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک ارب 25 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ

Date:

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک ارب 25 کروڑ ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 19 جون کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے اختتام پر ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر ایک ارب 25 کروڑ ڈالر کم ہو کر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد 15 ارب 91 کروڑ ڈالر رہ گئے، جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 4 کروڑ 76 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 5 ارب 56 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سرکاری ذخائر میں کمی کی بنیادی وجہ بیرونی قرضوں اور واجبات کی ادائیگیاں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related