جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی ’فرینڈلی فائر‘، ایک اہلکار ہلاک

Date:

لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوج کو ایک خطرناکصورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جہاں اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ایک فوجی ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

فوجی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جنوبی لبنان کے گاؤں شیبا میں پیش آیا، جہاں ایک کارروائی کے دوران غلط فہمی کے باعث فائرنگ ہوئی۔ ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت 21 سالہ سارجنٹ فرسٹ کلاس گائے لوڈر کے نام سے ہوئی ہے، جو کمانڈو بریگیڈ کی ’مگلان یونٹ‘ سے تعلق رکھتے تھے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی کمانڈوز نے ایک مشتبہ شخص کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا، جس پر حزب اللہ کی مدد کا الزام تھا۔ کارروائی کے دوران ایک فوجی نے یہ سمجھا کہ کچھ افراد فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، جس پر اس نے فائرنگ کر دی، نتیجتاً اپنے ہی ساتھی گولی کا نشانہ بن گئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مشن مکمل کر لیا گیا اور مشتبہ شخص کو مزید تفتیش کے لیے اسرائیل منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس طرح کے واقعات کو فوجی اصطلاح میں ’فرینڈلی فائر‘ کہا جاتا ہے، جو عموماً جنگی دباؤ، غلط فہمی یا رابطے کی کمی کے باعث پیش آتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related