اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں جنگ کے خلاف عوامی ردعمل شدت اختیار کر گیا، جہاں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ایران کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے مختلف علاقوں میں جمع ہو کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور فوری جنگ بندی پر زور دیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ طویل جنگ نے شہری زندگی کو شدید متاثر کیا ہے اور مزید جانی و مالی نقصان ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر امن مذاکرات شروع کیے جائیں اور مسئلے کا پرامن حل تلاش کیا جائے۔
پولیس نے مظاہروں کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے، جبکہ بعض مقامات پر مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔ حکام کے مطابق صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے عوامی دباؤ کے باعث حکومت پر جنگی پالیسی پر نظرثانی کرنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔


