تہران میں حملے کے نتیجے میں یہودی عبادت گاہ مکمل طور پر تباہ

Date:

تہران: ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران تہران میں ایک یہودی عبادت گاہ رفیع نیا سینیگاگ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق عبادت گاہ کو صبح کے حملوں میں نشانہ بنایا گیا، جس کے ساتھ ہی اس کے ملحقہ رہائشی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ حملے کے باعث قریبی عمارتوں کے اندرونی اور بیرونی حصوں کو شدید نقصان پہنچا۔

رپورٹس میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی، تاہم تنگ گلیوں اور ملحقہ عمارتوں کی موجودگی کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں بھاری نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

تہران میں یہ واقعہ علاقے کی بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکی و اسرائیلی حملوں کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related