سکیورٹی اداروں کی بڑی کارروائی،بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کیلئے جاسوسی کرنیوالے 3 افراد کو گرفتار کرلیا

Date:

پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے لیے جاسوسی میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا، جنہیں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سزائیں بھی سنا دی گئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق نارووال، بہاولپور اور آزاد کشمیر کے ضلع نیلم سے ہے۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہیں سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے خواتین اور مالی فوائد کا لالچ دے کر حساس معلومات حاصل کرنے پر آمادہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی سے منسلک عناصر کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے، جبکہ انہیں ایزی پیسہ، کرپٹو والٹس اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم منتقل کی جاتی رہیں۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے، شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی مکمل کی گئی، اور عدالت کی جانب سے انہیں سزائیں سنائی گئیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ دشمن انٹیلی جنس نیٹ ورکس معصوم شہریوں کو مالی لالچ، دھوکے اور ہنی ٹریپ جیسے ہتھکنڈوں کے ذریعے اپنے مذموم عزائم کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر نامعلوم افراد سے رابطوں، مشکوک پیشکشوں اور حساس معلومات کے تبادلے سے گریز کریں، اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مہاراشٹر میں وین اور سیمنٹ مکسر کے درمیان خوفناک حادثہ، 11 افراد جاں بحق

بھارتی ریاست مہاراشٹراکے ضلع تھانے میں ایک افسوسناک ٹریفک...

امریکا اور ایران کے مذاکراتی وفود رواں ہفتے اسلام آباد واپس آئیں گے،رائٹرز کا دعویٰ

عالمی خبر ایجنسی  رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ...

چین کی بیرونی تجارت کا مضبوط آغاز، پہلی سہ ماہی میں 15 فیصد اضافہ

چین کی بیرونی تجارت نے رواں سال کی پہلی...