مہاراشٹر میں وین اور سیمنٹ مکسر کے درمیان خوفناک حادثہ، 11 افراد جاں بحق

Date:

بھارتی ریاست مہاراشٹراکے ضلع تھانے میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 11 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ آج موربد کے علاقے میں واقع رائٹا پل پر پیش آیا، جب ایک وین، جو کلیان سے موربد کی طرف جا رہی تھی، مخالف سمت سے آنے والے سیمنٹ مکسر سے ٹکرا گئی۔

حادثے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ دونوں گاڑیاں بری طرح تباہ ہو گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ وین میں متعدد مسافر سوار تھے، جن میں آٹھ مرد اور تین خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو الحسن نگر کے اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق موربد کے تحصیلدار ابھیجیت دیشمکھ نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ابو ظہبی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے نزدیک ڈرون حملے کے نتیجے میں آتشزدگی

ابوظہبی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب مبینہ ڈرون...

اسرائیل کی خفیہ میزائل فیکٹری میں خوفناک دھماکا،پورے خطے میں ہلچل مچ گئی

اسرائیل کی اہم دفاعی کمپنی ٹومر کی میزائل انجن...

توشہ خانہ کا نیا ریکارڈ سامنے آگیا،کس کس کو تحائف ملے؟

اسلام آباد میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری...