حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔

Date:

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد عوام کو فوری ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

سرکاری اعلان کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 385.54 روپے سے کم ہو کر 353.43 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جلد از جلد عوام تک منتقل کیا جائے گا تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔

دوسری جانب پٹرولیم ڈویژن نے پٹرول کی قیمت کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

معاشی ماہرین کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کمی سے ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی آنے کا امکان ہے، جس سے عام آدمی کو کچھ ریلیف مل سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران کا اپنے دفاع کے لیے ہر آپشن استعمال کرنے کا اعلان، ایرانی وزارت خارجہ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے...

ایران کی دھمکی کام کرگئی،اسرائیل بیروت پر حملوں سے پیچھے ہٹ گیا

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی بیروت کے مضافاتی...

ٹرمپ کی نیتن یاہو کی شدید سرزنش، پاگل،ناشکرااور دنیا کا ناپسندیدہ ترین شخص قراردے دیا

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکی...