امریکی افواج مشرقِ وسطیٰ بھر میں اگلی صفوں میں تعینات اور ہر وقت تیار ہیں،سینٹکام کا دعویٰ

Date:

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج مکمل طور پر الرٹ اور کارروائی کے لیے تیار ہیں، جن میں امریکی فضائیہ بھی شامل ہے۔

جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی فضائیہ کے جدید لڑاکا طیارے ایف سولہ نے سنٹرل کمانڈ کے زیرِ انتظام علاقے میں ریڈی نیس فلائٹ انجام دیا، جس کا مقصد فوری ردعمل کی صلاحیت اور جنگی تیاری کو ظاہر کرنا تھا۔

سینٹکام کے مطابق یہ پروازیں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ امریکہ خطے میں کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

سرکاری معلومات کے مطابق F-16 طیارے نہ صرف تیز رفتار حملہ آور صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ یہ دفاعی اور نگرانی کے مشنز میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، جس سے خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور امریکہ نے اپنی فوجی موجودگی میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق امریکہ نے خطے میں سینکڑوں فوجی طیارے تعینات کر رکھے ہیں، جن میں F-16 کے علاوہ F-15، F-35 اور دیگر جدید جنگی طیارے شامل ہیں، جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید برآں، امریکی فضائیہ کی یہ مشقیں صرف طاقت کے مظاہرے تک محدود نہیں بلکہ اتحادی ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور تیزی سے ردعمل دینے کی حکمت عملی کا حصہ بھی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی “ریڈی نیس فلائٹس” دراصل ایک واضح پیغام ہوتی ہیں کہ امریکہ نہ صرف اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے تیار ہے بلکہ خطے میں کسی بھی کشیدگی کا فوری جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مذاکرات کی خواہش یا نفسیاتی دباؤ کا حربہ، ٹرمپ آخر چاہتا کیا ہے؟؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے...

امریکی صدر ٹرمپ کا جلد ایران میں فتح حاصل کرنے کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جاری کشیدگی...