اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ

Date:

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، اس کی زیر زمین گہرائی 199 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا.زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد کے علاوہ سوات، ہنگو، شمالی وزیرستان اورچترال میں بھی ریکارڈ کیے گئے۔راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور دیگر قریبی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق درمیانی شدت کے زلزلوں کے بعد آفٹر شاکس (بعد کے جھٹکے) بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں، لہٰذا شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر کمزور عمارتوں میں جانے سے گریز کریں۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ افواہوں سے بچیں اور مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران کا اپنے دفاع کے لیے ہر آپشن استعمال کرنے کا اعلان، ایرانی وزارت خارجہ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے...

ایران کی دھمکی کام کرگئی،اسرائیل بیروت پر حملوں سے پیچھے ہٹ گیا

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی بیروت کے مضافاتی...

ٹرمپ کی نیتن یاہو کی شدید سرزنش، پاگل،ناشکرااور دنیا کا ناپسندیدہ ترین شخص قراردے دیا

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکی...