امریکا اور ایران مذاکرات کی تاریخ تاحال طے نہیں ہوئی: اعلیٰ حکومتی ذرائع

Date:

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے صورتحال تاحال غیر یقینی ہے، جبکہ اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پیر کے روز مجوزہ مذاکرات منعقد نہیں ہو رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے لیے ابھی تک کسی بھی حتمی دن اور تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا، جس کے باعث سفارتی سطح پر ابہام برقرار ہے۔

دوسری جانب ایرانی خبر ایجنسی تسنیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے اگلے مرحلے پر تاحال رضامند نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس کی ایک بڑی وجہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان اور مذاکرات میں امریکا کے سخت اور اضافی مطالبات ہیں، جو حالیہ سفارتی رابطوں میں بھی سامنے آئے ہیں۔

ایرانی مؤقف کے مطابق مذاکرات کے تسلسل کے لیے امریکا کو غیر ضروری اور حد سے زیادہ مطالبات سے گریز کرنا ہوگا، بصورت دیگر ایران طویل اور بے نتیجہ بات چیت میں وقت ضائع کرنے کے لیے تیار نہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ایران کا یہ مؤقف پاکستان کے ذریعے امریکی حکام تک پہنچا دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related