سیکریٹ سروس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔،ٹرمپ

Date:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں واشنگٹن ڈی سی میں پیش آنے والے واقعے کو ایک غیر معمولی شام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکریٹ سروس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے صورتحال کو قابو میں لیا اور حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق انہوں نے ابتدائی طور پر یہ تجویز دی تھی کہ تقریب کو جاری رکھا جائے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات کے مطابق کیا جائے گا۔

انہوں نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت کارروائی کے باعث ممکنہ بڑا نقصان ٹل گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مانسہرہ سے چلاس موٹروے میں کیا کچھ شامل ہوگا؟

وفاقی وزیر کو اجلاس کے دوران ملک میں جاری...

امریکی ارکان کانگریس نے ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کی قرارداد منظور کردی

امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان میں ایران کے خلاف...