آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملےکیے تو ایران کو دنیا کے نقشے سے مٹادیں گے: ٹرمپ کی دھمکی

Date:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے ’’پروجیکٹ فریڈم‘‘ کے تحت بحری جہازوں پر حملے کیے تو امریکا بھرپور جواب دے گا۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے حالیہ مذاکرات میں خاصی لچک دکھائی ہے، تاہم امریکا خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی فوجی تیاری مکمل ہے اور امریکی افواج کے پاس جدید ترین ہتھیار، گولہ بارود اور جدید عسکری سازوسامان موجود ہے۔

ٹرمپ کے مطابق دنیا بھر میں قائم امریکی فوجی اڈے ہر قسم کے وسائل سے لیس ہیں اور ضرورت پڑنے پر امریکا اپنی تمام تر طاقت استعمال کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا اپنے مفادات اور بین الاقوامی بحری راستوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مانسہرہ سے چلاس موٹروے میں کیا کچھ شامل ہوگا؟

وفاقی وزیر کو اجلاس کے دوران ملک میں جاری...

امریکی ارکان کانگریس نے ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کی قرارداد منظور کردی

امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان میں ایران کے خلاف...