خلیج میں امریکی فوج کی سول کشتیوں پر حملہ، 5 شہری جاں بحق

Date:

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی نے ایک عسکری ذریعے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے خلیج میں دو چھوٹی شہری کارگو کشتیوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 5 شہری جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکی دعوؤں کے برعکس پیش آیا، کیونکہ پہلے کہا گیا تھا کہ کارروائی ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی کشتیوں کے خلاف کی گئی۔

عسکری ذریعے نے کہا چونکہ پاسدارانِ انقلاب کی کسی جنگی کشتی کو نشانہ نہیں بنایا گیا، اس لیے واضح ہوگیا کہ امریکی جارح افواج نے شہریوں کو لے جانے والی دو چھوٹی کارگو کشتیوں پر حملہ کرکے فائرنگ کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کشتیاں عمان کے علاقے خصب کے ساحل سے ایران کی جانب سفر کر رہی تھیں کہ اسی دوران انہیں نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق حملے میں 5 شہری مسافر ہلاک ہوگئے۔عسکری ذریعے نے مزید کہاامریکا کو اس جرم پر ضرور جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ واقعہ امریکی افواج کے جلد بازی اور غیر پیشہ ورانہ رویے کو ظاہر کرتا ہے، جو مبینہ طور پر ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی تیز رفتار کشتیوں کے خوف کے باعث سامنے آیا۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ابو ظہبی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے نزدیک ڈرون حملے کے نتیجے میں آتشزدگی

ابوظہبی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب مبینہ ڈرون...

اسرائیل کی خفیہ میزائل فیکٹری میں خوفناک دھماکا،پورے خطے میں ہلچل مچ گئی

اسرائیل کی اہم دفاعی کمپنی ٹومر کی میزائل انجن...

توشہ خانہ کا نیا ریکارڈ سامنے آگیا،کس کس کو تحائف ملے؟

اسلام آباد میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری...