جنگ بندی کیلئے امریکا، پاکستان اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، تجاویز کا تبادلہ ہو رہا ہے: عرب ٹی وی

Date:

عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق امریکا، پاکستان اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے سفارتی رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔

الجزیرہ نے واشنگٹن سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ تینوں ممالک کے درمیان مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے جبکہ اہم ریڈ لائنز پر بھی بات چیت جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے سے پہلے ایران کے ایٹمی پروگرام پر پیش رفت ضروری ہے۔ دوسری جانب ایرانی مؤقف ہے کہ مذاکرات سے قبل ایرانی سمندری حدود پر عائد ناکہ بندی ختم کی جائے۔

الجزیرہ کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پیش رفت کے امکانات روشن ہیں، تاہم کسی بھی اچانک واقعے کے باعث کشیدگی دوبارہ بڑھنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ واشنگٹن اور اسرائیلی حلقوں میں دو سے تین ہفتوں کی محدود جنگ کی قیاس آرائیاں بھی زیر گردش ہیں، جس کا مقصد ایران کو اپنی شرائط کے مطابق مذاکرات پر آمادہ کرنا بتایا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ابو ظہبی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے نزدیک ڈرون حملے کے نتیجے میں آتشزدگی

ابوظہبی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب مبینہ ڈرون...

اسرائیل کی خفیہ میزائل فیکٹری میں خوفناک دھماکا،پورے خطے میں ہلچل مچ گئی

اسرائیل کی اہم دفاعی کمپنی ٹومر کی میزائل انجن...

توشہ خانہ کا نیا ریکارڈ سامنے آگیا،کس کس کو تحائف ملے؟

اسلام آباد میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری...