ٹرمپ کا ہرمز میں فوجی آپریشن عارضی طور پر روکنے کا اعلان

Date:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں جاری امریکی فوجی آپریشن پروجیکٹ فریڈم کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ آپریشن امریکی بحریہ نے تجارتی جہازوں کی محفوظ نقل و حرکت یقینی بنانے کے لیے شروع کیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک کی درخواست، ایران کے خلاف امریکی فوجی کامیابی اور تہران کے نمائندوں کے ساتھ ممکنہ معاہدے میں پیش رفت کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان دوطرفہ اتفاق کے بعد “پروجیکٹ فریڈم” کو مختصر مدت کے لیے روکا جا رہا ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدہ حتمی شکل اختیار کرتا ہے یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کی معطلی کے باوجود آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی بدستور برقرار رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ابو ظہبی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے نزدیک ڈرون حملے کے نتیجے میں آتشزدگی

ابوظہبی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب مبینہ ڈرون...

اسرائیل کی خفیہ میزائل فیکٹری میں خوفناک دھماکا،پورے خطے میں ہلچل مچ گئی

اسرائیل کی اہم دفاعی کمپنی ٹومر کی میزائل انجن...

توشہ خانہ کا نیا ریکارڈ سامنے آگیا،کس کس کو تحائف ملے؟

اسلام آباد میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری...