ایران نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملےکیے تو سخت جواب دیا جائیگا،پیٹ ہیگستھ

Date:

واشنگٹن: امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں پر حملوں کی صورت میں ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران کے اس دعوے میں کوئی صداقت نہیں کہ اس کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایرانی فورسز نے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا تو انہیں امریکی فوجی طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی وزیر جنگ کے مطابق امریکا ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا اور نہ ہی امریکی افواج ایرانی فضائی یا بحری حدود میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “پروجیکٹ فریڈم” کا مقصد صرف آبنائے ہرمز کو بحال اور محفوظ بنانا ہے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے جاپان اور جنوبی کوریا سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ آبنائے ہرمز کو کھولنے اور تجارتی راستوں کے تحفظ کی کوششوں میں امریکا کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کا مقصد خطے میں ایران کے مبینہ غیر قانونی اثر و رسوخ کو ختم کرنا اور تجارتی جہازوں کو محفوظ بنانا ہے۔ ان کے مطابق دنیا کو آگے بڑھ کر آبنائے ہرمز کی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔

امریکی وزیر جنگ نے مزید کہا کہ ایران کے اقدامات بین الاقوامی تجارتی نظام پر “بھتے” کے مترادف ہیں اور یہ ناقابلِ قبول ہیں، جبکہ کسی بھی حملے کی صورت میں سخت ردعمل دیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود تقریباً 29 فیصد حصہ ٹیکسوں پر مشتمل

پیٹرول اور ڈیزل کی حالیہ قیمتوں میں نمایاں کمی...

اسلام آباد ڈکلریشن کے تحت امریکاایران تکنیکی مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا اور ایران...

ایران-امریکا معاہدے کی راہ میں چار بڑے چیلنجزز کون کون سے ہیں؟

العربیہ اردو کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگرچہ...