فالج سے برسوں پہلے ظاہر ہونے والی 3 عام نشانیاں سامنے آگئیں

Date:

فالج ایک ایسا خطرناک مرض ہے جس میں اگر مریض کو بروقت طبی امداد نہ دی جائے تو جان جانے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

اسی وجہ سے اس بیماری کی ابتدائی علامات اور اس کے خطرے کو بڑھانے والے عوامل کو سمجھنا انتہائی ضروری ہے۔

فالج کی دو بنیادی اقسام ہیں: پہلی برین ہیمرج، جس میں دماغ کی شریان پھٹ جاتی ہے اور خون دماغ کے اندر رسنے لگتا ہے، جبکہ دوسری قسم میں دماغ کو خون پہنچانے والی شریان بند ہوجاتی ہے، جس کے نتیجے میں آکسیجن کی کمی پیدا ہوتی ہے اور دماغی خلیات کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔

فالج کا خطرہ ہر فرد کے لیے یکساں نہیں ہوتا بلکہ عمر، صحت اور طرزِ زندگی کے مطابق مختلف ہوتا ہے۔ 55

سال کی عمر کے بعد ہر دس سال میں فالج کا خطرہ دوگنا بڑھ جاتا ہے، جبکہ ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا اور کولیسٹرول کی زیادتی بھی اس خطرے کو مزید بڑھا دیتی ہے۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق کچھ جسمانی علامات فالج کے خطرے کی قبل از وقت نشاندہی کر سکتی ہیں۔ چین کی Zhejiang یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مسلز کے حجم میں کمی، ہاتھوں کی گرفت کا کمزور ہونا اور چلنے کی رفتار کا سست ہونا فالج کے بڑھتے ہوئے خطرے کی اہم علامات ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی پایا گیا کہ جن افراد میں مسلز کی طاقت کم ہو جاتی ہے ان میں فالج کا خطرہ تقریباً 30 فیصد تک بڑھ جاتا ہے، جبکہ ہاتھ کی کمزور گرفت سے یہ خطرہ تقریباً 7 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

اسی طرح چلنے کی رفتار میں کمی فالج کے خطرے کو 64 فیصد تک بڑھا سکتی ہے۔

یہ نتائج 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کے تجزیے سے حاصل کیے گئے جن کی ابتدائی حالت میں فالج نہیں تھا اور ان کی صحت کو کئی سال تک مانیٹر کیا گیا۔

محققین کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ مسلز کی طاقت میں کمی ایک قدرتی عمل ہے، لیکن اگر یہ کمی بہت تیزی سے ہو تو یہ جسم میں بڑھتی ہوئی کمزوری، سوزش اور میٹابولزم میں تبدیلیوں کی علامت ہوسکتی ہے جو فالج کے خطرے کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ خاص طور پر چلنے کی رفتار میں کمی کو ایک مضبوط انتباہی علامت سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ مجموعی صحت کے بگڑنے کی نشاندہی کرتی ہے۔

فالج کی عام علامات اچانک ظاہر ہوتی ہیں جن میں جسم کے ایک حصے کا سن ہوجانا، چلنے یا حرکت کرنے میں مشکل، بولنے یا بات سمجھنے میں دشواری، چہرے کا ایک طرف جھک جانا اور مسکرانے میں دقت شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ذہنی الجھن، چکر آنا اور بینائی میں تبدیلی بھی ہو سکتی ہے۔

خواتین میں فالج کی علامات بعض اوقات مختلف انداز میں ظاہر ہوتی ہیں جیسے شدید سردرد، ذہنی کیفیت میں تبدیلی، بے ہوشی یا کوما کی حالت اور شعور کا متاثر ہونا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

جوان رہنے کا راز: روزانہ باقاعدہ جسمانی سرگرمی کی عادت اپنائیں

عمر میں اضافہ ایک فطری عمل ہے جسے روکا...

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور کرلی، وزیرِ خزانہ کا اعلان

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے...

امریکی افواج ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کیلئےمکمل طور پر تیار ہیں،ڈین کین

واشنگٹن: امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈین کین...

ایران نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملےکیے تو سخت جواب دیا جائیگا،پیٹ ہیگستھ

واشنگٹن: امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے آبنائے ہرمز...