پاکستانی منی ایچر آرٹسٹ ماہین الہٰی کے فن پاروں کی لندن میں نمائش کا انعقاد۔

Date:

لندن میں پاکستانی منی ایچر آرٹسٹ ماہین الہٰی کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جہاں ان کے منفرد اور تخلیقی کام کو فنونِ لطیفہ کے حلقوں میں بے حد سراہا جا رہا ہے۔

گیلری کی منیجنگ ڈائریکٹر ہیسٹر بالڈون نے ان کے فن پاروں کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی انہوں نے ماہین الہٰی کا کام دیکھا تو اندازہ ہوگیا تھا کہ وہ ایک انتہائی باصلاحیت اور منفرد آرٹسٹ ہیں، جن کے فن پارے دیکھنے والوں کو اپنی گرفت میں لے لیتے ہیں اور گہرا اثر چھوڑتے ہیں۔

ماہین الہٰی معروف پاکستانی مصور سعید اختر کی پوتی ہیں اور نیشنل کالج آف آرٹس سے گریجویشن کے بعد یہ ان کی پہلی بڑی بین الاقوامی نمائش ہے، جس نے انہیں کم عمر میں ہی عالمی سطح پر پہچان دلائی ہے۔

صرف 24 برس کی عمر میں ان کے فن کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور وہ مستقبل میں نیویارک اور دبئی میں بھی اپنی تخلیقات کی نمائش کا ارادہ رکھتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی ائیرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران طیارہ رن وے پر موجود شخص سے ٹکرا گیا۔

امریکی ریاست کولوراڈو کے ڈینور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایک...