ن لیگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرامیرمقام سے ضلع نگر سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر گلگت بلتستان جاوید علی منوا کی ملاقات ہوئی ۔
اس موقع پر جاوید علی منوانے اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔
اس موقع پر جاوید علی منوانے کہا کہ گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ریکارڈ ترقیاتی ایجنڈے، عوامی فلاحی منصوبوں اور خطے کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کو دیکھتے ہوئے عوام کو چاہیے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیں، کیونکہ یہی جماعت گلگت بلتستان کی حقیقی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔
وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام نے جاوید علی منوا اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر انہوں نے انہیں پارٹی ٹوپی اور مفلر بھی پہنایا۔
انجینئرامیرمقام نے کہا کہ جاوید علی منوا کی شمولیت نہ صرف حلقہ نگر بلکہ پورے گلگت بلتستان میں پارٹی کو مزید مضبوط کرے گی اور اس کے مثبت اثرات عوام تک پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت، ترقی اور استحکام کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام کا اعتماد مسلسل پارٹی پر بڑھ رہا ہے


