امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس ایک جدید آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی

Date:

واشنگٹن: امریکی وزارت جنگ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس ایک جدید آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی ہے، جسے امریکا کے انتہائی خفیہ اور حساس فوجی اثاثوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

امریکی بحریہ کے مطابق جبرالٹر پہنچنے والی یہ آبدوز اوہائیو کلاس بیلسٹک میزائل آبدوز ہے، جسے عسکری اصطلاح میں ’بومر‘ کہا جاتا ہے۔ یہ جدید اسٹیلتھ پلیٹ فارم جوہری وارہیڈ لے جانے والے بیلسٹک میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور امریکی دفاعی نظام میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آبدوز کا یہ دورہ امریکا کی عسکری صلاحیت، اسٹریٹجک تیاری اور نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مسلسل وابستگی کا مظہر ہے۔ بیان کے مطابق اوہائیو کلاس آبدوزیں سمندر سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کے لیے انتہائی محفوظ اور ناقابلِ شناخت لانچ پلیٹ فارم سمجھی جاتی ہیں، جو امریکی جوہری دفاعی نظام کے سب سے مضبوط حصے کی نمائندگی کرتی ہیں۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا عام طور پر اپنی جوہری آبدوزوں کی نقل و حرکت اور مقام کو خفیہ رکھتا ہے، تاہم اس بار جبرالٹر میں آبدوز کی موجودگی کا باضابطہ اعلان غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی گئی تازہ جنگ بندی تجویز کو ’مکمل طور پر ناقابلِ قبول‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

روس،ایران بڑھتا دفاعی تعاون،ڈرون سازی کے منصوبے کو مزید وسعت

روس نے ایران کے ساتھ بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون...

امریکا کے پاس ایران کے14 نقاط قبول کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، جارحیت کا سخت جواب ملے گا، قالیباف

تہران: ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے...