بارکھان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،7 دہشتگردہلاک،سکیورٹی فورسزکے5 اہلکار شہید

Date:

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں پاک فوج کے ایک افسر سمیت 5 اہلکار شہید جبکہ 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور فرنٹیئر کور بلوچستان کے دستوں نے بارکھان کے علاقے نوشم میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کلیئرنس آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے گروہ کا سراغ لگا کر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔

بیان کے مطابق جھڑپ کے دوران پاک فوج کے فیلڈ آفیسر توصیف احمد بھٹی سمیت وطن کے 5 بہادر سپوت شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانی پیش کی۔

سکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور ملک دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related