امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد ناکام

Date:

امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف ممکنہ جنگی کارروائیوں کے معاملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد صرف ایک ووٹ کے فرق سے ناکام ہوگئی۔

قرارداد کے حق میں 49 جبکہ مخالفت میں 50 ووٹ ڈالے گئے۔ یہ قرارداد سینیٹر  جیف مارکلے نے پیش کی تھی، جس کا مقصد ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے قبل کانگریس کی منظوری کو لازمی بنانا تھا۔

اہم بات یہ رہی کہ صدر ٹرمپ کی اپنی جماعت رپبلکن پارٹی کے تین سینیٹرز نے بھی قرارداد کے حق میں ووٹ دے کر جنگی پالیسی پر اختلاف کا اظہار کیا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق صرف ایک ووٹ سے قرارداد کی ناکامی اس بات کی علامت ہے کہ امریکی ایوانِ بالا میں ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ کے حوالے سے تشویش اور بے چینی بڑھ رہی ہے۔

دوسری جانب ٹم کین نے کہا کہ ڈیموکریٹس جنگ کے معاملے پر سینیٹ میں بار بار ووٹنگ کراتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا:

ایک دن آئے گا، اور وہ دن شاید جلد آ جائے، جب یہ سینیٹ صدر سے کہے گی کہ اس جنگ کو روک دو۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھی تو امریکی سیاست میں بھی اس مسئلے پر شدید اختلافات سامنے آ سکتے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب صدارتی انتخابات کی فضا بھی گرم ہو رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران نے ہرمز کے قریب ایک اور تجارتی بحری جہاز کو تحویل میں لےلیا

بین الاقوامی سمندری ذرائع کے مطابق آبنائے ہرمز کے...

تائیوان کے معاملے پر غلطی کی گئی تو جنگ ہوگی: شی جن پنگ کی ٹرمپ کووارننگ

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے طابق چین کے...