انگلیاں ٹریگر پر ہیں،دوبارہ حملہ کیا گیا تو وسیع تر پیمانے پر جوابی کارروائی ہوگی: ایرانی کمانڈر نے خبردار کر دیا

Date:

ایرانی فوج کی خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی نئی جارحیت کی صورت میں ایران فوری، فیصلہ کن اور بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کرے گا۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور اگر دوبارہ حملہ کیا گیا تو جواب دینے کیلئے ’’انگلیاں ٹریگر پر‘‘ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی کسی بھی اسٹریٹجک غلطی یا غلط اندازے سے گریز کریں کیونکہ ایران کی فوجی صلاحیتیں ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط ہوچکی ہیں۔

میجر جنرل علی کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کا ردِعمل پہلے سے زیادہ طاقتور، وسیع اور سخت ہوگا، جس کے نتائج خطے کیلئے سنگین ثابت ہوسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

غیر ملکی طاقتوں کا آبنائے ہرمز میں کوئی مفاد یا جواز نہیں ہے،پاسداران انقلاب

ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کے حوالے...

گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آبادکابینہ کی تقریبِ حلف برداری،وزیراعلیٰ امجد حسین آزر نےحلف لیا

**اسلام آباد:گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آباد کی...

امریکی حملوں کے بعد ایران کے جوابی حملے شروع، خطے میں متعدد امریکی اڈے نشانہ

ایران کی پاسداران انقلاب  نے اعلان کیا ہے کہ...