آپ سب کو بہت بہت مبارک ہوسینئر صحافی کامران خان نےکس بات کی مبارکباد دی؟

Date:

سینئر صحافی کامران خان نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں امریکا ایران مذاکرات میں  بڑی پیش رفت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتوں کی جنگ، تباہی اور دھمکیوں کے بعد اب بظاہر فیصلہ ہوچکا ہے

آج امریکہ اور ایران ایک بڑے امن معاہدے کے دہانے پر کھڑے ہیں، اور اس بار بات صرف جنگ بندی کی نہیں بلکہ ایک وسیع سیاسی سمجھوتے کی ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی حکام اور قطری حکام کی مسلسل سفارتی کوششوں کے بعد صدر ٹرمپ نے گزشتہ چند گھنٹوں میں اعلان کیا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ بڑی حد تک طے پا چکا ہے

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی واضح اشارہ دیا ہے کہ فریم ورک تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کےمطابق متوقع معاہدے میں فوری جنگ بندی، آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی، ایران پر بعض اقتصادی پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی، منجمد ایرانی اثاثوں پر پیش رفت، اسرائیل اور ایران کے درمیان براہِ راست کشیدگی میں کمی، جبکہ ایران کے جوہری پروگرام پر اگلے 30 تا 60 روز میں باضابطہ مذاکرات شامل ہیں

سعودی عرب، قطر، یو اے ای، ترکیہ اورمصر نے بھی پسِ پردہ سفارتی کردار ادا کیا ہے تاکہ خطہ ایک بڑی تباہ کن جنگ سے بچ سکے۔ اب اصل سوال صرف یہ رہ گیا ہے: باضابطہ اعلان کب ہوتا ہے؟

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایران ڈیل سے متعلق بڑا دعویٰ:

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس  نے ایران  ڈیل...

حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7فیصد اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ...

حکومت نےمالی سال 2026-27 کا 18 ہزار 771 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں...