تہران کی ایران،واشنگٹن مجوزہ معاہدے سے متعلق ایکسیوس کی رپورٹ کی تردید

Date:

ایران اور امریکہ کے درمیان مبینہ مفاہمتی مسودے سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کو ایرانی ذرائع نے مسترد کر دیا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری مہر نیوز ایجنسی کے مطابق صہیونی حکومت کے قریب سمجھے جانے والے بعض میڈیا اداروں کی جانب سے شائع کردہ نکات دراصل امریکی مؤقف اور یکطرفہ بیانیے کی عکاسی کرتے ہیں، جن کی ایرانی فریق نے کوئی تائید نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق ایران سے منسوب کیے جانے والے یہ دعوے حقیقت پر مبنی نہیں اور انہیں سیاسی و میڈیا مقاصد کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ویب سائٹ ایکسیوس نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مجوزہ معاہدے میں 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع، آبنائے ہرمز کو بغیر ٹول ٹیکس کے کھولنے اور ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں نصب بحری بارودی سرنگوں کو ہٹانے جیسے نکات شامل ہیں۔

تاہم ایرانی ذرائع نے ان تمام تفصیلات کو غیر مصدقہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان رپورٹس کو ایران کے سرکاری مؤقف کے طور پر پیش کرنا درست نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

غیر ملکی طاقتوں کا آبنائے ہرمز میں کوئی مفاد یا جواز نہیں ہے،پاسداران انقلاب

ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کے حوالے...

گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آبادکابینہ کی تقریبِ حلف برداری،وزیراعلیٰ امجد حسین آزر نےحلف لیا

**اسلام آباد:گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آباد کی...

امریکی حملوں کے بعد ایران کے جوابی حملے شروع، خطے میں متعدد امریکی اڈے نشانہ

ایران کی پاسداران انقلاب  نے اعلان کیا ہے کہ...