خراب موسمی حالات آڑے نہ آئے،پرنس رحیم آغا خان گلگت بلتستان پہنچ گئے،پسو ہنزہ میں دیدار

Date:

پرنس رحیم آغا خان نے خراب موسمی حالات کے باوجود گلگت بلتستان پہنچ کر اپنے دورۂ گلگت بلتستان اور چترال کا آغاز کر دیا۔

گلگت ایئرپورٹ پر اُن کا استقبال وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد، ایف سی این اے کمانڈر میجر جنرل سید امتیاز حسین، چیف کورٹ گلگت بلتستان کے جسٹس علی بیگ اور مقامی کمیونٹی قیادت کے نمائندوں نے کیا۔

گلگت پہنچنے کے بعد پرنس رحیم آغا خان پاکستان-چین سرحد کے قریب اپر ہنزہ کے علاقے پاسو روانہ ہوئے، جہاں بڑی تعداد میں کمیونٹی اراکین نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔

 اس دوران تقریباً 80 ہزار اسماعیلی برادری کے افراد نے اپنے روحانی پیشوا، شاہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم، کی دیدار تقریب میں شریک ہوئے۔ یہ عالمی اسماعیلی برادری کی قیادت سنبھالنے کے بعد خطے میں اپنے پیروکاروں کے ساتھ ان کا پہلا بڑا اجتماع تھا۔

آغا خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے خوبصورت بالائی وادیِ ہنزہ پہنچے، جہاں مشہور توپوپدان پہاڑ اجتماع کے مقام پر سایہ فگن تھا۔ اس مقام کو اس تقریب کے لیے کئی ماہ کی تیاری کے بعد مکمل کیا گیا تھا۔

نومبر 2025 سے ہنزہ ضلع بھر سے ہزاروں رضاکار سخت سرد موسم میں تقریب کے انتظامات میں مصروف رہے۔ ان میں میدانوں کی ہمواری، عارضی انفراسٹرکچر کی تعمیر، اور تقریباً دو گھنٹے جاری رہنے والی تقریب کے لیے سہولیات کی فراہمی شامل تھی۔

کمیونٹی ذرائع کے مطابق دورے کے حوالے سے کمیونٹی کی جانب سے مطالعہ، جسمانی سرگرمیوں اور شجرکاری مہمات میں لاکھوں افراد کی شرکت ریکارڈ کی گئی جبکہ مختلف علاقوں میں ہزاروں درخت بھی لگائے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related