پاکستان کی بروقت سفارتی کاوشوں کے نتیجے میں مذاکرات میں مثبت پیش رفت سامنے آئی,محسن نقوی نے مبارک باد دی، ایرانی سفیر

Date:

اسلام آباد میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ پاکستان کی بروقت سفارتی کاوشوں کے نتیجے میں حالیہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے اور اگر تمام فریقین سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تو خطے میں امن کی نئی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

سفیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر اپنے بیان میں بتایا کہ انھیں پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے تہران سے واپسی کے بعد ایرانی حکام سے ہونے والے مذاکرات کی کامیابی پر مبارکباد دی گئی ہے۔

ان مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت ایران کے مؤقف، اس کی مسلح افواج کی ثابت قدمی اور عوام کی مزاحمت کے ساتھ ساتھ پاکستان کی جانب سے کی گئی ثالثی کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

اگر متعلقہ فریقین اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے رہے تو یہ پیش رفت خطے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد بن سکتی ہے۔
ایرانی سفیر نے پاکستانی قیادت کی کوششوں کو بھی سراہا، خاص طور پر وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف سے ثالثی کے اقدام کا ذکر کیا اور کہا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی سفارتی کوششیں قابل قدر ہیں۔

پاکستان کی جانب سے کی جانے والی یہ کوششیں خطے میں دیرپا امن کے قیام میں مددگار ثابت ہوں گی۔
ایرانی سفیر نے پاکستانی حکومت اور متعلقہ حکام کا مذاکراتی عمل میں کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی مخلصانہ کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

آپ سب کو بہت بہت مبارک ہوسینئر صحافی کامران خان نےکس بات کی مبارکباد دی؟

سینئر صحافی کامران خان نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس...

ایران افزودہ یورینیم کے ذخیرے سے دستبردار ہونے پر آمادہ ہوگیا: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے...