ایران،امریکاممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعدخام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ

Date:

ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں سرمایہ کاروں نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے کی توقع پر خریداری کا دباؤ کم کر دیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایشیائی منڈیوں میں پیر کے روز ابتدائی کاروبار کے دوران تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی۔

عالمی معیار کے برینٹ خام تیل کی قیمت 5.1 فیصد کمی کے بعد 98.22 ڈالر فی بیرل تک گر گئی، جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 5.2 فیصد کمی کے ساتھ 91.57 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ نمایاں کمی امریکا اور ایران کے درمیان مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگ کے خاتمے سے متعلق ممکنہ معاہدے کی امیدوں کے باعث سامنے آئی ہے، جس سے عالمی توانائی سپلائی میں استحکام کی توقع پیدا ہوئی۔

تاہم امریکی صدر نے معاہدے کی فوری تکمیل کے امکانات کو کم قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن کسی بھی فیصلے میں جلد بازی نہیں کرے گا۔

اتوار کو سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے امریکی نمائندوں کو ہدایت دی ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کو جلدی میں حتمی شکل نہ دی جائے بلکہ تمام معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایران ڈیل سے متعلق بڑا دعویٰ:

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس  نے ایران  ڈیل...

حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7فیصد اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ...

حکومت نےمالی سال 2026-27 کا 18 ہزار 771 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں...