امریکا کا جنوبی ایران میں فضائی حملے، ڈرون تنصیبات اور ایرانی کشتیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Date:

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل کمان (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی ایران میں فضائی کارروائیاں کی گئی ہیں، جن میں ایرانی ڈرون لانچنگ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

سینٹ کام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فورسز نے ایران کی اُن تنصیبات پر حملے کیے جو ڈرون آپریشنز کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔ بیان کے مطابق کارروائی کے دوران بارودی سرنگیں بچھانے والی ایرانی کشتیوں کو بھی ہدف بنایا گیا۔

امریکی سینٹرل کمان کا کہنا ہے کہ جاری جنگ بندی کے باوجود امریکی فوج تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے، تاہم امریکی افواج کے دفاع کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

دوسری جانب اس سے قبل جنوبی ایرانی شہر بندر عباس میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی کی فضا پیدا ہوگئی۔

ایرانی میڈیا نے بعد ازاں دعویٰ کیا کہ بندر عباس میں صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور عوام کے لیے تشویش کی کوئی بات نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایران ڈیل سے متعلق بڑا دعویٰ:

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس  نے ایران  ڈیل...

حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7فیصد اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ...

حکومت نےمالی سال 2026-27 کا 18 ہزار 771 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں...