جنگ بندی معاہدے کی کسی بھی شکل میں خلاف ورزی کی گئی تومہلک کارروائی کریں گے، آئی آر جی سی کا انتباہ

Date:

ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب  نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فضائی دفاعی نظام نے امریکی جنگی طیاروں اور ڈرونز کی ایرانی فضائی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ایم کیو-9 ڈرون مار گرایا، جبکہ ایف-35 اور آر کیو-4 طیاروں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا گیا۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب  نے منگل 26 مئی کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گرد امریکی فوج خطے میں اپنی مداخلت اور اشتعال انگیز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور اسی سلسلے میں اس نے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی۔

بیان میں کہا گیا کہ ایرانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے بروقت، انتہائی مؤثر اور دقیق کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی پیش قدمی کا جواب دیا، جس کے نتیجے میں ایک امریکی ایم کیو-9 ڈرون تباہ کر دیا گیا۔

سپاہ پاسداران کے مطابق ایران کے جدید اور مضبوط فضائی دفاعی نظام نے شدید فائرنگ کے ذریعے امریکی آر کیو-4 جاسوس ڈرون اور ایف-35 جنگی طیارے کو بھی فرار اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران اپنی سرحدوں، فضائی حدود اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور کسی بھی جارحیت یا اشتعال انگیزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ بندی معاہدے کی کسی بھی شکل میں خلاف ورزی کی گئی تو ایران اپنے قانونی اور دفاعی حق کے تحت بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کا اختیار محفوظ رکھتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں یہ بیان خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ جنگ بندی کی نازک صورتحال مزید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related