ہم نے ایسی ٹیکنالوجی حاصل کر لی ہے جس کے ذریعے تقریباً 210 دشمن طیاروں کو نشانہ بنایا گیا،ایرانی وزارت دفاع

Date:

وزارت دفاع ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ رمضان جنگ کے دوران ایران نے تکنیکی اور عسکری حکمت عملی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری حاصل کی ہے اور دشمن کے ڈرونز کو نشانہ بنانے کی جدید ٹیکنالوجی کامیابی سے استعمال کی گئی۔

ایرانی وزارت دفاع کے عہدیدار کے مطابق 12 روزہ جنگ کے دوران ایران نے محدود تعداد میں دشمن ڈرونز کو نشانہ بنایا تھا، جن کی تعداد ہاتھ کی انگلیوں سے بھی کم تھی، تاہم رمضان جنگ میں ایرانی دفاعی نظام نے غیر معمولی پیش رفت کرتے ہوئے تقریباً 210 دشمن ڈرونز کو ہدف بنانے کی صلاحیت حاصل کر لی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی دفاعی صنعت نے حالیہ برسوں میں تکنیکی جدت، انٹیلی جنس اور جدید عسکری حکمت عملی کے شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے، جس کے باعث ملک کی فضائی دفاعی استعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایران نے جنگی حالات میں حاصل ہونے والے تجربات کی بنیاد پر اپنی دفاعی حکمت عملی کو مزید مؤثر بنایا ہے اور اب دشمن کے ڈرون حملوں کا بروقت اور زیادہ مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

وزارت دفاع ایران کے اس بیان کو خطے میں جاری کشیدگی اور ایران کی دفاعی تیاریوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ مبصرین کے مطابق تہران مسلسل اپنی عسکری اور دفاعی صلاحیتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related