افغانستان شدت پسندی پھیلانےاوردہشتگردوں کی بھرتی کا مرکز بن گیا ہے، روسی خفیہ ایجنسی

Date:

روسی خفیہ ایجنسی کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان مبینہ طور پر دہشت گردوں کی بھرتی اور شدت پسندی کے پھیلاؤ کا ایک اہم مرکز بنتا جا رہا ہے۔

روسی جریدے میں شائع رپورٹ کے مطابق خفیہ ایجنسی نے کہا ہے کہ داعش سے منسلک گروہ “ولایت خراسان” وسطی ایشیائی ممالک سے افراد کو مختلف دہشت گرد نیٹ ورکس میں شامل کر رہا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ داعش خراسان تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان کے شہریوں کے علاوہ روسی مزدوروں کو بھی اپنے نیٹ ورکس میں شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ یہ گروہ وسطی ایشیا میں خفیہ نیٹ ورکس قائم کرنے اور حملوں کی منصوبہ بندی میں سرگرم ہے۔

رپورٹ کے مطابق تاجکستان اور ازبکستان میں داعش سے وابستہ کئی مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

ادھر روسی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں 20 سے زائد مسلح گروہوں کی موجودگی خطے کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان بھی متعدد بار افغانستان کی سرزمین سے دہشت گرد خطرات کی موجودگی کی نشاندہی کرتا رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف علاقائی اور عالمی دہشت گرد گروہ افغانستان سے سرگرم ہیں اور یہ خطہ دہشت گرد تنظیموں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related