عمان برتاؤ ٹھیک کرے ورنہ تباہ کر دیں گے، امریکی صدر کی دھمکی

Date:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں عمان سمیت خطے کی صورتحال اور ایران سے متعلق امریکی پالیسی پر سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ عمان کو دیگر ممالک کی طرح برتاؤ کرنا ہوگا، بصورت دیگر سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کے مطابق آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی ایران کی حمایت پر امریکہ سخت کارروائی کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت معاہدے کے لیے “بے چین” ہے، تاہم ابھی کوئی حتمی ڈیل طے نہیں پائی۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کسی بھی صورت میں ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، اور اس کے پاس صرف دو راستے ہیں: یا معاہدہ کرے یا امریکہ اپنے اقدامات مکمل کرے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ وہی سلوک کیا جاسکتا تھا جو وینزویلا کے ساتھ کیا گیا، تاہم ایران کے خلاف بعض کارروائیاں پاکستان کی درخواست پر روکی گئیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے ایک بار پھر پاکستان کی قیادت کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو “عظیم شخصیات” قرار دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related