پاکستان کےامریکا اور چین دونوں سے بہترین تعلقات ہیں,سفارتکاری اسی کانام ہے: اسحاق ڈار

Date:

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مؤثر سفارتکاری وہی ہے جس کے تحت پاکستان کے امریکا اور چین دونوں کے ساتھ بہترین تعلقات برقرار رہیں۔

نیویارک میں پاکستان کے معروف صحافتی ادارے جیو نیوز کے نمائندے کے سوال پر ردعمل دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے 5 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کی پالیسی کی کھل کر توثیق کی ہے، اور دونوں ممالک کی دوستی ہمیشہ قائم رہنے والی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تمام بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ متوازن اور اچھے تعلقات رکھنے چاہئیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر بات چیت متوقع ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے عرب، اسلامی اور یورپی ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں اسحاق ڈار نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر مشرق وسطیٰ، خصوصاً فلسطین کی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے بھی ملاقات کی، جس میں سلامتی کونسل میں اصلاحات، مقبوضہ جموں و کشمیر، افغانستان اور فلسطین کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عالمی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے فعال اور مثبت کردار کو سراہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بجٹ میں عوام پر بوجھ کم سےکم ڈالنےکی کوشش جارہی ہے: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

عیدالاضحیٰ:فیلڈ مارشل کا ژوب میں اگلےمورچوں کادورہ،جوانوں کےساتھ عیدمنائی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر...