ایرانی حکومت کا مخالف میڈیا ادارہ ایران انٹرنیشنل کے پیچھے کون؟ کتنی مالی امداد ملی، فنانشل ٹائمز کی سنسنی خیز رپورٹ

Date:

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میڈیا ادارہ ایران انٹرنیشنل گزشتہ پانچ برسوں میں تقریباً 410 ملین پاؤنڈ کے مالی خسارے سے دوچار رہا ہے، جبکہ اسی عرصے میں اسے مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر کے قریب مالی معاونت حاصل ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس مالی معاونت میں 650 ملین پاؤنڈ کے قرضوں کی معافی بھی شامل ہے، جو سعودی عرب سے منسلک ریاستی حمایت یافتہ میڈیا گروپ ایس آر ایم جی کے زیرِ انتظام ڈھانچوں کے ذریعے فراہم کی گئی۔

تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران انٹرنیشنل طویل عرصے سے یہ موقف اختیار کرتا رہا ہے کہ وہ مکمل طور پر نجی طور پر فنڈڈ ادارہ ہے اور کسی بھی حکومت یا ریاستی ادارے سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔

تاہم فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مالی ریکارڈز اور سرمایہ کاری کے ڈھانچے اس دعوے کے برعکس ایک پیچیدہ مالی نیٹ ورک کی نشاندہی کرتے ہیں، جس میں ریاستی سطح کی بالواسطہ معاونت کے امکانات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

رپورٹ کے بعد اس معاملے نے میڈیا فنانسنگ اور آزاد صحافت سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے اس انکشاف پر فوری طور پر تفصیلی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایران ڈیل سے متعلق بڑا دعویٰ:

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس  نے ایران  ڈیل...

حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7فیصد اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ...

حکومت نےمالی سال 2026-27 کا 18 ہزار 771 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں...