ایران کا بوشہر ایٹمی پلانٹ کے قریب امریکی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ ، امریکا کی تردید

Date:

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوشہر میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد فضائی دفاعی نظام کو متحرک کردیا گیا۔ بعد ازاں سرکاری اور نیم سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دفاعی نظام نے ایک مشتبہ دشمن طیارے کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ضلع جام کے گورنر نے بتایا کہ رات کے وقت پیش آنے والا واقعہ دشمن طیارے کو مار گرانے سے متعلق تھا، تاہم صورتحال اب مکمل طور پر قابو میں ہے اور شہر میں معمولات زندگی بحال ہوچکے ہیں۔

ایرانی ذرائع کے مطابق دھماکوں کی آوازیں فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کے دوران سنائی دیں، جب مشکوک فضائی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ بعض رپورٹس میں اشارہ دیا گیا کہ یہ کارروائی بوشہر کے ساحلی علاقے میں کی گئی، جہاں ایران کے اہم فوجی اور جوہری تنصیبات بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایرانی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بوشہر کے قریب کوئی امریکی طیارہ تباہ نہیں ہوا۔ امریکی بیان میں کہا گیا کہ خطے میں موجود امریکا کے تمام جنگی اور فضائی اثاثے محفوظ ہیں اور کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

اس سے قبل برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے ایرانی خبر ایجنسی فارس کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں موجود امریکی بحری جہازوں کی جانب بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں، تاہم اس حوالے سے بھی امریکی حکام نے محدود ردعمل دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اطلاعاتی جنگ بھی شدت اختیار کرگئی ہے، جہاں دونوں جانب سے متضاد دعوے سامنے آرہے ہیں۔ خطے میں بڑھتی عسکری سرگرمیوں کے باعث خلیجی صورتحال مسلسل غیر یقینی کا شکار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے،صدر مملکت آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ...

نیتن یاہو کا فوج کو غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے کا حکم

اسرائیلی کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے مقبوضہ...