تخریب کاری یا محض حادثہ، جیف بیزوز کا خلائی راکٹ لانچ پیڈ پر دھماکے سے تباہ

Date:

امریکی ارب پتی اور جیف بیزوز کی خلائی کمپنی بلیو اوریجن کو بڑا دھچکا لگ گیا، جب اس کا دیوہیکل راکٹ نیو گلین فلوریڈا کے خلائی اڈے پر گراؤنڈ ٹیسٹ کے دوران زور دار دھماکے کا شکار ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ اُس وقت پیش آیا جب راکٹ کے انجنوں کا زمینی تجربہ کیا جارہا تھا۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد لانچ پیڈ کے اطراف آگ بھڑک اٹھی، جبکہ حفاظتی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو خالی کرا لیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ماہرین کے مطابق “نیو گلین” راکٹ بلیو اوریجن کے مستقبل کے خلائی منصوبوں کا اہم حصہ تھا، جسے سیٹلائٹ لانچنگ، چاند مشنز اور ممکنہ طور پر مستقبل کی انسانی خلائی پروازوں کے لیے تیار کیا جارہا تھا۔ یہ راکٹ اپنی جسامت اور طاقت کے باعث کمپنی کا سب سے بڑا اور اہم منصوبہ تصور کیا جاتا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس دھماکے سے کمپنی کے کئی اہم پروگرام متاثر ہوسکتے ہیں، جبکہ متوقع لانچ شیڈول میں کئی ماہ کی تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ واقعے کے بعد تکنیکی ماہرین نے تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ دھماکے کی اصل وجہ معلوم کی جاسکے۔

یاد رہے کہ جیف بیزوز کی کمپنی بلیو اوریجن خلا کی دوڑ میںایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس کی بڑی حریف سمجھی جاتی ہے، اور “نیو گلین” پروگرام کو اسی مقابلے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے،صدر مملکت آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ...

نیتن یاہو کا فوج کو غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے کا حکم

اسرائیلی کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے مقبوضہ...