نیتن یاہو کا فوج کو غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے کا حکم

Date:

اسرائیلی کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے مقبوضہ مغربی کنارے کی ایک غیر قانونی اسرائیلی بستی میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کو غزہ کے مزید حصوں پر قبضہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ پہلے ہم نے غزہ کی 50 فیصد زمین قبضے میں لی پھراس کے بعد 60 فیصد، اب میرا حکم ہے کہ 70 فیصد غزہ پر قبضہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ غزہ کی آبادی پہلے ہی ساحلی پٹی کے ایک نہایت چھوٹے حصے تک محدود کی جا چکی ہے۔

اسرائیل اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی اپنی جنگ کے دوران تباہ حال ہونے والی اس ساحلی پٹی کے اندازاً 64 فیصد حصے پر مؤثر کنٹرول رکھتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related