لاہور میں امریکی قونصل جنرل اور چیئرمین سینیٹ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو

Date:

امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تجارت، آئی ٹی، توانائی، معدنیات، زراعت، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں امریکہ کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے امریکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کمپنیاں پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

سید یوسف رضا گیلانی کے مطابق امریکہ پاکستان کا ایک اہم اقتصادی شراکت دار ہے اور پاکستانی برآمدات کے لیے ایک بڑی منڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعمیری اور مثبت تعلقات کا خواہاں ہے۔

انہوں نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانی کو سیاسی دباؤ اور جبر کے آلے کے طور پر استعمال کرنا علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بین الاقوامی قوانین کے احترام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

دونوں فریقین نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان پارلیمانی روابط اور وفود کے تبادلوں میں اضافے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط پل قرار دیا گیا، جبکہ عوامی روابط کو دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون قرار دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران: آبنائے ہرمز پر خودمختاری سے متعلق قانون سازی کی منظوری کا امکان

ایک ایرانی قانون ساز نے کہا ہے کہ ملک...

نیٹو ممالک کا آبنائے ہرمز کے قریب فوجی نقل و حرکت کا عندیہ

بین الاقوامی سیکیورٹی فورم شنگری لا ڈائیلاگ کے دوران...